دینی مدارس اسلام کے  قلعے ہیں، جمعیت طلبہ عربیہ

484

لاہور (نمائندہ جسارت) منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان عبید الرحمن عباسی نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں پاکستان کے 30لاکھ سے زائد طلبہ اس گلشن کے آبیاری کرنے والے پھول ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ کے زیر اہتمام تحفظ مدار س و سالمیت پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کی اساس ہے اس کے تحفظ کے لیے مسلمان اپنا تن من دھن سب قربان کر دیں گے امت مسلمہ کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ عقیدہ ختم نبوت پر حملہ کرنے والے حکومتوں میں بیٹھ کر حکمرانی کر رہے ہیں ۔
ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنے والے کبھی مسلمانوں کے رہنما نہیں ہو سکتے یہ یہودیوں کے ایجنڈہ پر کام کرنے والے لوگ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کادارالحکومت کا فیصلہ قابل قبول نہیں جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو قبلہ اول سے محروم نہیں کیا جا سکتا اقوام متحدہ کی جنرل کونسل اسمبلی میں قرارداد جس میں ایک سو اٹھائیس ممالک نے فلسطین کے حق میں فیصلہ دے کر امریکہ کو دنیامیں تنہا کردیا 128 میں بھتر غیر اسلامی ممالک نے بھی مسلمانوں کے حق میں رائے دی جو کہ حقیقت میں مسلمانوں کی فتح ہے۔