***۔۔۔۔۔۔اندرون ملک سے ۔۔۔۔۔۔***

456

اسلام آباد (اے پی پی) ٹیکسی رائیڈنگ سروس’’کریم ‘‘ نے لاہور میں بائیک سروس کا آغاز کردیا ہے، اس ضمن میں آزادی چوک میں بائیک سروس لانچنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ کمپنی کے برینڈ ایمبیسڈرسابق فاسٹ باؤلر شعیب اختربھی اس موقع پرموجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کی ہدایت کی ۔ قبل ازیں کریم لاہور میں کار اور رکشہ سروس کے ذریعہ خدمات فراہم کررہی ہے** خیبرپختونخوا میں گنے کی کم سے کم سپورٹ قیمت مقرر کردی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی 7 آپریشنل شوگرملز جن میں خزانہ شوگرملز، پریمیئر شوگر ملز مردان، بنوں شوگرملزسرائے نورنگ، العیز شوگرملزڈی آئی خان ، تاندانوالہ شوگر ملز ڈی آئی خان، چشمہ شوگرملز ڈی آئی خان اور چشمہ توسیع شوگرملز کوفیکٹری کے گیٹ پر 40کلوگرام گنے پر180 روپے اورکھیت میں40 کلوگرام پر180 روپے جن میں ٹرانسپورٹیشن کا کرایہ شامل نہیں ہوگا ، کی ادائیگی کی ہدایت کی ہے**ایم سی بی اور داؤد سپرمارکیٹ نے مالیاتی خدمات کی فراہمی کے ضمن میں مفاہمت کی دستاویزپر دستخط کردیے۔دستاویز کے مطابق ایم سی بی داؤد سپرمارکیٹ چین کوڈیجیٹل مصنوعات کے ذریعہ خدمات فراہم کرے گا جن میں اے ٹی ایم اور پی او ایس مشینوں کی سپرمارکیٹ میں تنصیب شامل ہے۔اس موقع پر داؤد سپرمارکیٹ اور ایم سی بی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے** ثاقب ضیا دو سالوں کیلیے پاکستان ایڈوٹائزرز سوسائٹی کے صدر منتخب ہوگئے ۔ پی اے ایس کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق ان کا انتخاب سوسائٹی کے بیسویں جنرل اجلاس کے موقع پرعمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر آصف عزیزاور فاریہ سبحانی وائس چیئرمین اورعباس ارسلان جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے** وزیردفاع خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس نے 2013ء سے شراکت داری میں خاطرخواہ اور ٹھوس کامیابیاں حاصل کی ہیں اور پاک روس تعلقات میں دفاعی تعاون پاکستان کے تحفظ میں پیش پیش رہا ہے یہ بات انہوں نے پاک روس حکومتی کمیشن کے پانچویں اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کی صدارت روسی وزیر برائے تجارت اور انڈسٹری ڈینس وی منتوروف اور انجینئر خرم دستگیر خان نے مشترکہ طور پرکی** حیات آباد انڈسٹری اسٹیٹ غیر معیاری ادویات بنانے والی صنعت پر چھاپا ، اتھارٹی کی بغیراجازت متبادل ادویات تیار کی جا رہی تھیں ، ادویات کے نمونہ جات کو تصدیق کیلیے لیبارٹری بھیج دیا گیا۔ وزارت قومی صحت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اور وفاقی و صوبائی ڈرگ انسپکٹر نے مشترکہ طور پرآپریشن کیا جس کے دوران حیات آباد انڈسٹری اسٹیٹ میں اتھارٹی کی منظوری کے بغیر، متبادل ادویات تیار کرنے والی صنعت پرچھاپا مار کرممنوعہ ادویات برآمد کر لی گئیں۔ چھاپا کے نتیجہ میں گرفتار ہونے والے افراد سے تفتیش جاری ہے جن کے خلاف ڈریپ ایکٹ کے 2012ء ، 2014ء کے تحت کارروائی کی جائے گی ** پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری ناطق علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں واحسد جمہوری جماعت ہے جس کی گولڈن جوبلی پر جوشانداز میں منائی جائے گی جمہوریت کے لیے قربانیاں صرف پی پی پی کا خاصہ ہے ذوالفقار علی بھٹو آج بھی جمہوریت پسند نوجوانوں کے آئیڈیل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5 دسمبر کے جلسہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں راولپنڈی ضلع کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری ناطق علی نے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ابھرتے ہوئے نوجوان قائد بلاول بھٹو پر آج تک ایک پائی کی کرپشن کا شائبہ تک نہیں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد بلاول بھٹو کو اپنا آئیڈیل مانتی ہے پی پی پی کی تاریخ جمہوریت کے لیے قربانیوں سے بھری پڑی ہے بی بی شہید نے اپنی جان کی قربانی دے دی مگر غیر جمہوری قوتوں کے سامنے اپنا مؤقف نہ بدلا، یہی ہمارے قائدین کی خوبی ہے جب بھی جمہوریت پر مشکل وقت آیا قائدین نے اپنے اپنے دور میں قربانیاں دی ہیں اور آج جیالوں کا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے جب مخالفین ہمارے قائد شہیدِ جمہوریت کا نام لے کر مثالیں دی جاتیں ہیں۔