جے آئی یوتھ کے نوجوان اعلیٰ عدلیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں 

420

لاہور (نمائندہ جسارت) جے آئی یوتھ لاہور کے صدر اور پی پی 149کے گروپ لیڈر شاہد نوید ملک نے اِجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین پاک فوج ،عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں کے خلاف بیانات دے کر ملک کو کمزور کرنے کی سازِش کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کی طرف سے میاں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے بعض عہدیدار شاہ سے بڑھ کر شاہ کے وفادار بننے کی دوڑ میں ایسے بیانات دے رہے ہیں، جن سے وطن عزیز کو نقصان اور وطن کے دشمنوں کو فائدہ پہنچے گا۔شاہد نوید ملک نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیانات کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی یوتھ کے نوجوان ملک کی اعلیٰ عدلیہ اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ملک کی سلامتی اور بقا کے لیے اپنی جا نوں کے نذرانے پیش کریں گے ۔