ڈسٹرکٹ پولیس کیجانب سے امن کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے،عبدالحفیظ

346

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) تحریک جانثار پاکستان لیگل ایڈکے چیئرمین عبدالحفیظ ،مرکزی رہنما شکیل احمد، عارف مغل، حیدرآباد کے صدر یامین چاچااور نائب صدر یونس میمن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے امن کمیٹی کا قیام خوش آئند فیصلہ ہے امن کمیٹی شہر میں امن وامان اور بھائی چارگی کی فضا قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک عام آدمی کو اعلیٰ افسران تک رسائی کا ذریعہ اور غریب کو انصاف کی فراہمی میں آسانی پیدا ہوگئی ۔انہوں نے محمود علی راجپوت کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ محمود علی راجپوت کی تاجر برادری کے لیے خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔ تمام تاجروں کو تاجر اتحاد کے نام سے متحدکرکے محمود راجپوت نے جو خدمات انجام دی امید ہے کہ چیئرمین امن کمیٹی کے منصب پر بھی وہ دیانت داری سے کردار ادا کریں گے ۔