حیسکو میں ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کوبھرتی نہیں کیا جارہا،حکیم سید جمیل

550

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) ر یٹا ئرڈ حیسکو ایمپلا ئز ویلفےئر آرگنا ئز یشن سندھ کے جنر ل سیکر ٹر ی حکیم سید جمیل احمد فاروقی تو صیفی نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیسکو واپڈ ا میں ریٹا ئر ڈ ملازمین کے بچوں کو بھر تی سے محر وم رکھا جا رہا ہے اور یہ کہا جا تا ہے کہ جن بچوں کے والد ین فوت ہو چکے ہیں انہیں سن کو ٹہ پر بھر تی کیا جا رہا ہے لیکن کئی ملازمین فوت ہو چکے ہیں لیکن انکے بچوں کو بھی بھر تی نہیں کیا گیا ہے جبکہ سی بی اے یو نین کی بند ر بانٹ کے ذ ریعے من پسند ملازمین کے بچوں کو نو کر یا ں فر اہم کر دی گئیں ہیں ، انہوں نے کہا کہ واپڈ ا ہا ئیڈ روورکر ز یو نین سی بی اے کا کو ئی بھی عہد ید ارایسا نہیں ہے کے جس نے اپنے تین تین ،چار چار بچوں کو بھر تی نہ کیا ہو لہذ ا ریٹا ئر ڈ ملازمین کے ساتھ ہو نے والی نہ انصافیو ں کا ازالہ کیا جا ئے ۔ انہو ں نے کہا کہ مہنگا ئی کے اس دور میں حیسکو کے ریٹا ئر ڈ ملازمین کو وقت پر پنشن نہ ملنا ایک المیہ ہے جبکہ عید سمیت تہواروں پر بھی ریٹائر ڈ ملازمین کو پنشن نہیں دی جا تی ہے ،جبکہ مستقل ملازمین کو ہر مہینے کی پہلی تا ریخ کو تنخو اہ ادا کر دی جا تی ہے، جبکہ عید کے موقع پر ایڈ ونس تنخو اہیں بھی دی جا تی ہیں جو کہ امتیا زی سلو ک ہے ، انہو ں نے بتا یا کہ ایک سال قبل سابق چیف ایگز یکٹیو حیسکو مظفر علی عبا سی اور ڈ ائر یکٹر ایڈ من انور علی جو کھیو کو اختیا رات کا نا جا ئز استعما ل کر نے ،نو کر یا ں فر وخت کر نے اور کر پشن کر نے کے الزام میں جیل میں ہیں ،انہو ں نے وفاقی وزیر پا نی وبجلی اور واپڈ ا کے اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کیا ہے کہ حیسکو میں ریٹائر ڈ ملازمین کے بچوں کو نظر انداز کرکے من پسند افراد کے بچوں کو بھر تی کر نے کا نو ٹس لیکر ریٹا ئر ڈ ملازمین کے بچوں کو سن کو ٹہ پر بھر تی کیا جا ئے ۔