جماعت اصلاح المسلمین کے زیراہتمام مرحوم فقیر وحید کے ایصال کیلیے محفل کا انعقاد

510

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) جماعت اصلاح المسلمین واپڈا کالونی کے زیر اہتمام ڈاکٹر مظفر احمد طاہری کی رہائش گاہ پر روحانی محفل برائے ایصال ثواب مرحوم فقیر وحید علی ملاح طاہری منعقد کی گئی۔ جس میں فقیر ڈاکٹر مظفر احمد طاہری، نذیر میمن طاہری، معشوق ملاح طاہری،ا ستاد معشوع قلی استاد عبدالعزیز طاہری نے نعت ومنقبت پیش کی جبکہ خلیفہ الحاج طفیل سیال طاہری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ذکر اللہ سے ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی ملے گی۔
اس موقع پر مراقبہ کرایا گیا جبکہ لنگر تقسیم کیا گیا۔