جیکب آباد: الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت مسیحی برادری میں کرسمس گفٹ تقسیم 

500

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے مسیحی برادری میں کرسمس گفٹ تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی ۔تفصیل کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن سندھ نے جیکب آباد کے مقامی چرچ میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس سے الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے صوبائی رہنما خیر محمد تنیو، جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد کے امیر عبدالحفیظ بجارانی اور الخدمت فاؤنڈیشن ضلع جیکب آباد کے صدر غلام حیدر پیرزادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی اقلیتی برادری کو پاکستانی برادری تصور کرتی ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ اور انہیں آئین و قانون میں دیے گئے حقوق کے حصول کے لیے ان کا ہر فورم پر ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسیح برادری کی ملک اور قوم کے لیے مشنری خدمات قابل ستائش ہیں،الخدمت فاؤنڈیشن پورے ملک میں مسیحی و دیگر اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے بلا رنگ و نسل خدمات سرانجام دے رہی ہے۔