امریکا: وسطی اور شمال مشرقی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں

335

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے بعض علاقوں میں کرسمس کے بعد شدید سردی اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے ۔دوسری طرف امریکا کے شمال مغربی اور شمالی پہاڑی علاقوں میں شدید طوفان آ سکتا ہے اور اس کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں شدید بارش اور برفبار ی ہو سکتی ہے ۔امریکی موسمیاتی سروس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سردی کی کیفیت مزید ایک ہفتہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔ شدید سرد موسم اور برفباری ٹریفک حادثات کا بھی باعث بن رہی ہے جن میں کئی افراد زخمی اور ایک شخص کی ہلاکت ہو چکی ہے ۔حکام نے ملک کے کئی علاقوں میں شدید سرد موسم کے پیش نظر لوگوں کو گھروں میں رہنے کیتاکید کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ گھروں کے اندر رہیں یا کم ازکم اس بات کا خیال رکھیں کہ ان کے رہنیکی جگہیں گرم ہوں۔حکام نے کئی ایک مقامات پر انتباہی مراکز بھی قائم کیے ہیں تاکہ لوگوں کو موسم کی صورت حال سے آگاہ رکھا جا سکیدوسری طرف بے گھر افراد کی مدد کرنے والے سرگرم کارکن انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے سرگرداں ہیں اورامریکیحکام نے بھی لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے معمر ہمسایوں کی ان مشکل حالات میں مدد کریں۔