اسرائیل دہشت گردی کی آڑ میں بیت المقدس چھیننا چاہتا ہے‘ اِردوان

636
انقرہ: ترک صدر رجب طیب اِردوان دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کررہے ہیں
انقرہ: ترک صدر رجب طیب اِردوان دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کررہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک صدر صدر طیب اِردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل دہشت گردی کی آڑ میں بیت المقدس کو مسلمانوں سے چھیننا چاہتا ہے جبکہ مسجد الاقصیٰ کی حفاظت تمام مسلمانوں پر فرض ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب میں صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل دہشت گردی کی آڑ میں بیت المقدس کو مسلمانوں سے چھیننا چاہتا ہے جبکہ مسجد الاقصیٰ کی حفاظت تمام مسلمانوں پر فرض ہے ۔ انہوں نے صاحب حیثیت مسلمانوں سے بیت المقدس پہنچنے کی اپیل کی۔ ترک صدر نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ مسجد الاقصیٰ میں ہو رہا ہے ، اسرائیل کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے ۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے دباؤ پر اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ کے سامنے سے واک تھرو گیٹ ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے جدید سسٹم کی تنصیب کا اعلان کیا تھا، تاہم فلسطنیوں نے نئے اقدامات کو بھی مسترد کر دیاکے سامنے سے واک تھرو گیٹ ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے جدید سسٹم کی تنصیب کا اعلان کیا تھا تاہم فلسطنیوں نے نئے اقدامات کو بھی مسترد کر دیا ہے۔