امریکا : ٹیکساس میں فائرنگ حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک

516

آسٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے2 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص نے بعد ازاں خود کو گولی مار کر ہلاک کر ڈالا۔ آسٹن کے محکمہ پولیس کے حکام نے بتایا کہ ایک آٹو شاپ کے سابق ملازم نے دکان پر فائرنگ کر کے2 ملازمین کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ واقعہ کے وقت دکان میں کئی افراد موجود تھے۔ پولیس کی جانب سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جب کہ حملہ آور شخص کی شناخت اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔