اسٹیٹ لائف انشورنس کے سیلز منیجر کے قتل کا معما حل ،ملزم گرفتار 

636

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انوسٹی گیشن

Iویسٹ زون پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں اسٹیٹ لائف انشورنس کے سیلز منیجر عبدالواحد کے قتل میں ملوث سندھ ہائی کورٹ کے کلرک کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے ۔یہ بات ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان شفیق صدیقی نے ہفتے کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ 22نومبر کو اورنگی ٹاؤن کے علاقے جرمن اسکول نزد سی این جی پمپ گلشن بہار سے صندوق سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نمبر 269/2017بجرم دفعہ 302/34درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا ۔ماہر اور تجربہ کار افسران پر مشتمل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مقتول کی شناخت 50سالہ عبدالواحد ولد عبدالغنی کے نام سے کی جو اسٹیٹ لائف انشورنس میں بطور سیلز منیجر خدمات سرانجام دے رہا تھا۔ایس ایس پی ذیشان صدیقی نے بتایا کہ دوران تفتیش ایک شخص عامر ولد بدر عثمانی مشتبہ کے طور پر سامنے آیا ۔ملزم کے
موبائل فون کے کال ڈیٹا اور روزمرہ کے زندگی کے معاملات کی خفیہ طور پر نگرانی کی گئی اور ٹھوس شواہد جمع کرنے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔ملزم نے تفتیش کے دوران واردات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ ہائی کورٹ میں کلرک ہے 20نومبر کو ملزم نے عبدالواحد کو اپنے ذاتی مکان الفتح کالونی اورنگی ٹاؤن میں جو کہ عیاشی کے لیے مختص تھا مقتول کویہ کہ کربلوایا کہ ایک انشورنس کروانی ہے مقتول کے مذکورہ مقام پر آنے کے بعد اس یرغمال بنا کر اس کی فیملی سے5لاکھ تاوان وصول کرنے کی غرض سے بند کرنا چاہا ‘تاوان کی عدم ادائیگی پرہاتھ پائی ہوئی جس کے بعد ملزم نے سرپرگولی مارکرقتل کیا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے کوشش کی کہ وہ پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے مقتول کے موبائل سے مختلف نمبروں پر کالز کرتا رہا مگر تفتیشی ٹیم نے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا ۔