ڈکیتی مزاحمت پرقتل، 3 مجرموں کو 32،32 سال قیدکی سزا

444

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا جرم ثابت ہونے پرمقامی عدالت نے تین مجرموں کو 32، 32 سال کی سزا سنا دی۔ مجرموں کو مجموعی طور پر 75 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا،مجرمان میں یاسر خان موسیٰ جان اور ہاشم شامل ہیں،عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر 3 ملزمان کو بری کر دیا۔ سرکاری وکیل خیر محمد خٹک کے مطابق مجرم سنگین نوعیت کے جرم کے مرتکب ہوئے سخت سزا کے مستحق ہوئے، ملزمان نے 30اگست 2011ء کو بوٹ بیسن کے علاقے میں منی بس کو لوٹا تھا ،مزاحمت پر مجرموں نے مسافر کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر ایک سال مزید قید بھگتنا ہو گی۔