چارجڈ پارکنگ کی وصولی، متعلقہ  افسران کو نوٹس جاری 

435

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے کلفٹن کے 9مقامات پر چارجڈ پارکنگ کی وصولی کے خلاف درخواست پر متعلقہ افسران کو نوٹس جاری کردیے ۔ سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں درخواست گزار عزیزاالرحمان کا مؤقف تھا کہ سندھ ہائیکورٹ چارجڈ پارکنگ کی وصولی سے روک چکی، بیچ ویو، بوٹ بیسن سمیت ضلع جنوبی کے 9مقامات پر غیر قانونی چارجڈ پارکنگ وصول کی جا
رہی ہے، کے ڈی اے نے غیرقانونی طور پر چارجڈ پارکنگ کے ٹینڈرز جاری کیے، ٹھیکیداروں کو چارجڈ پارکنگ کی وصولی سے روکا جائے۔درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے سیکرٹری بلدیات، ڈی جی کے ڈی اے، ایس ایس پی جنوبی ایڈووکیٹ جنرل سندھ، ایس ایچ او تھانہ بوٹ بیسن ودیگر کو بھی نوٹس جاری کردیے جبکہ عدالت نے پولیس کو درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے بھی روک دیا ۔