چوری کیس: فراڈیا2 روز جسمانی  ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

440

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے گیسٹ ہاؤس چوری کیس میں فراڈیے کو دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔عزیز بھٹی پولیس نے ملزم حمود الرحمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اپنے گیسٹ ہاؤس میں آنے والے افراد کا سامان چوری کرتے تھے ۔اس مقدمے میں ملزم کے والد کو بیماری کے باعث مقدمہ سے نکال دیا گیا تھا جبکہ اس کا بھائی تنزیل پہلے ہی جیل میں ہے ۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف کئی اور مقدمات بھی ہیں ۔