راؤ انوار نے مبینہ پولیس مقابلے میں5 افراد کو ماردیا

614

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے مبینہ پولیس مقابلے میں5 افراد کو ماردیا‘ پانچوں افرادکا تعلق داعش سے ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ مشکوک پولیس مقابلوں سے شہرت پانے والے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے سپر ہائی وے پر سچل تھانے کی حدود میں واقع ایوب گوٹھ کے علاقے میں کارروائی کی تو وہاں موجود ملزمان نے فرار ہو نے کی کوشش میں اندھا دھند فائرنگ شروع کردی‘ملزمان نے فائرنگ کے ساتھ پولیس پر دھماکا خیز مواد بھی پھینکا‘ فائرنگ کے تبادلے میں5 ملزمان ہلاک ہوگئے جن میں سے ایک کی شناخت حبیب عرف عبدالسلام برمی کے نا م سے ہو ئی۔ ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق مارے جانے والے افراد پہلے القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھتے تھے لیکن بعد میں انہوں نے داعش میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور وہ ایک پولیس اہلکار اور 2 خواتین سمیت 6 افراد کے قتل میں ملوث تھے۔