اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل شمالی کوریا پہنچ گئے

176
پیانگ یانگ: اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل جیفری فیلٹ کا شمالی کوریا میں استقبال کیا جا رہا ہے
پیانگ یانگ: اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل جیفری فیلٹ کا شمالی کوریا میں استقبال کیا جا رہا ہے

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل جیفری فیلٹ شمالی کوریا پہنچ گئے۔ عالمی ادارے کے مطابق فیلٹ مین کے اس دورے کا مقصد پیانگ یانگ حکومت سے سیاسی مذاکرات کرنا ہے۔ فیلٹ مین شمالی کوریا کے وزیر خارجہ اور دیگر حکومتی نمائندوں کے ساتھ باہمی دلچسپی اور میزائل تجربات کے حوالے سے عالمی تشویش جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جیفری فیلٹ کا دورہ منگل سے جمعہ تک جاری رہے گا۔ ستمبر میں جنرل اسمبلی کے ہونے والے اجلاس کے موقع پر شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کے سفارت کاروں کو دورے کی دعوت دی تھی۔