فنگشنل لیگ کا کابینہ کے فیصلوں کے خلاف سندھ اسمبلی سے رجوع کا فیصلہ

130

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے صوبائی کابینہ کے فیصلوں کے خلاف سندھ اسمبلی سے رجوع کرے کا فیصلہ کرلیا ہے شوگر ملز مالکان اور نجی پاور پلانٹس کو اربوں روپے سبسڈی دینے کے خلاف آج سندھ اسمبلی سے رجوع کیا جائے گا۔ فنکشنل لیگ کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا کہ سندھ کابینہ کے فیصلوں سے سندھ سمیت پورے ملک کے عوام کو حیرت ہوئی ہے سرمایہ دار شوگر ملز مالکان کو سبسڈی کے نام پر اربوں روپے لٹائے جارہے ہیں ہم سندھ کے عوام کی خون پیسے کی دولت حکمرانوں کو اس طرح سے لٹانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔