اٹلی کی پاکستان کاجی ایس پی پلس درجہ معطل کرنے کی سفارش

270

اسلام آباد ( آن لائن ) اٹلی نے یورپی یونین سے پاکستان کا جی ایس پی پلس کا درجہ معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔ آن لائن کو حاصل ہونے والے دستاویزات کے مطابق اٹلی کے سینیٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ جی ایس پی پلس کے تحت معاہدے کی رو سے پاکستان بچوں، خواتین اور اقلیتوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں روکنے اور ان کو قانونی تحفظ دلوانے میں ناکام رہا ہے لہٰذا پاکستان کی جی ایس پی پلس کے معاہدے کی تجدید روک دی جائے۔ یہ سفار ش اٹلی کے سینیٹرز جن میں سینیٹر ڈومینو ڈی سانو، سینیٹر فرنسکو کارڈیلو، سینیٹر اینزو فاسینو، سینیٹر کوسیمو سیبیلیا اور سینیٹر ڈومینیکواورکیو نے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی معاشی تعاون کو ایک خط میں کی۔