ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کو شکست

322

آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 120 رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں2-0 کی برتری حاصل کر لی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز انگلینڈ نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 176 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو جو روٹ 67 اور ووکس 5 رنز پر کھیل رہے تھے۔ ووکس اور جو روٹ اپنے گزشتہ روز کے انفرادی سکور میں بغیر کوئی رن کے اضافہ کئے بغیر پویلین لوٹ گئے ووکس کو پانچ رنز پر ہیزل ووڈ نے پین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔جو روٹ چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 67 رنز پر ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

معین علی بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور محض دو رنز بناکر نیتھن لیون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، اوورٹن آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 7 رنز بناکر مچل سٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے،اسٹورٹ براڈ انگلینڈ کی نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 8 رنز بناکر مچل سٹارک کی گیند پر پائن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، بیئرسٹو آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 36 رنز بناکر مچل سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

مچل سٹارک نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں آٹھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔