نوازشریف کے دونوں بیٹے اشتہاری قرار‘ ڈار کے خلاف فیصلہ محفوظ

380

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مسلسل غیر حاضری پرحسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا ہے کہ دونوں ملزمان کی پاکستان میں کوئی جائداد نہیں ہے۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی ہے جب کہ مریم نوازکی درخواست مسترد کردی ۔پیر کوجج محمد بشیر خان نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کیس کی سماعت کی ،

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف پنجاب ہاؤس میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کررہے ہیں چھوٹی تصویر میں جاوید ہاشمی ملاقات کررہے ہیں
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف پنجاب ہاؤس میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کررہے ہیں چھوٹی تصویر میں جاوید ہاشمی ملاقات کررہے ہیں

استغاثہ کے گواہ طیب جو کہ نجی بینک کے ملازم ہیں نے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے اکاؤنٹ سے 2013ء سے 2015ء تک نکلوائی گئی اربوں روپے کی رقم کی تفصیلات پیش کیں۔ بعدا زاں عدالت نے عدالتی ٹائم ختم ہونے کی وجہ سے مزید سماعت 5دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی ۔ علاوہ ازیں احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس میں اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار د ینے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔ دوران سماعت تفتیشی افسر کی سرزنش بھی کی گئی۔سابق وزیرعظم نوازشریف نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیس میں بھی مجھے ہی نااہل قرار دیا جائے گا۔بعدازاں نواز شریف نے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہا کہ مجھے نکالنے والے خود بھی صادق اور امین نہیں ہیں ،مجھے نکال کر ملک کی ترقی میں رخنہ ڈالا گیا لیکن بھاگوں گا نہیں بلکہ بھرپور سیاسی اور قانونی جنگ لڑوں گا ۔