پاکستان دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرے ورنہ ہم کرینگے‘ سربراہ امریکی سی آئی آے

331

واشنگٹن(آن لائن) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو نے دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان نے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو ہم خود انہیں تباہ کریں گے ۔ کیلی فورنیا میں ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ پاکستان پر یہ واضح کردیا ہے کہ اگر وہ دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو ہماری محبت اور توجہ اس کے ساتھ ہے،اگر پاکستان دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے تباہ کرتا ہے تو اس سے ہمیں افغانستان میں بھی دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے میں معاونت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ایسا کرنے میں ناکام ہوجاتا ہے تو ہم خود کارروائی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ سی آئی اے سربراہ نے سخت الفاظ میں کہا کہ پاکستان کو ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی پر عمل کرنا ہوگا، امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس پاکستان کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ارادوں سے آگاہ کرنے گئے ہیں۔