ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی کا مجسمہ دوسری مرتبہ توڑ دیا گیا

318

ارجنٹائن اور بارسلونا کے فارورڈ لیونل میسی کا بیونس آئرس میں موجود مجسمہ سال میں دوسری مرتبہ توڑ دیا گیا۔

لیونل میسی کا بیونس آئرس میں موجود مجسمہ سال میں دوسری مرتبہ توڑ دیا گیا جب کہ سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مجسمہ سائیڈ پر گرا پڑا ہے جس کو ٹخنوں کے قریب سے توڑا گیا ہے۔اس سے قبل جنوری میں بھی اس کو کسی نے درمیان سے توڑ دیا تھا تاہم چند روز بعد حکومت نے اس کو ٹھیک کروایا تھا۔