جاوید ہاشمی کی نوازشریف سے ملاقات

441

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کو پارٹی میں واپسی کے لئے گرین سگنل دے دیا، جاوید ہاشمی (ن) لیگ میں باقاعدہ واپسی کا اعلان ملتان جلسے میں کریں گے۔

 پیر کو جاوید ہاشمی نے نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مریم نواز‘ احسن اقبال اور سعد رفیق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں جاوید ہاشمی کا پارٹی میں واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران نواز شریف نے جاوید ہاشمی کو پارٹی میں واپسی کے لئے گرین سگنل دے دیا جاوید ہاشمی (ن) لیگ میں باقاعدہ واپسی کا اعلان ملتان جلسے میں کریں گے۔