پارلیمنٹ کو بہر صورت مدت پوری کرنی چاہیے‘ خورشید شاہ

220
اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پریڈ گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پریڈ گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کو بہر صورت مدت پوری کرنی چاہیے‘ سیاسی اختلافات کے باوجود جمہوریت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے‘ ریاست کے ساتھ جبر کیا گیا‘ اداروں کی جنگ ہو رہی ہے‘ 5 دسمبر کو ملک بھر سے پارٹی کارکنان پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد کے جلسے میں شرکت کریں گے۔ اتوار کو سید خورشید شاہ اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پیپلزپارٹی کے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے پریڈ گراؤنڈ پہنچ گئے‘ نیر بخاری، چودھری منظور حسین، مصطفی نواز کھو کھر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر خورشید شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ جمہوریت مضبوط ہو‘ پارلیمنٹ
اپنے5 سال پورے کرے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے اداروں کی جنگ ہورہی ہے‘پیپلزپارٹی نے 50 سال پورے کیے‘ 5 دہائیوں میں کیا کھویا ‘ کیا پایا‘ ایک پوری داستان ہے۔