متحدہ عرب امارات نے مصر کے سابق وزیراعظم کو ملک بدرکردیا

314

قاہرہ (آن لائن) متحدہ عرب امارات کے حکام نے گزشتہ روز مصر کے سابق وزیراعظم و صدارتی امیدوار احمد شفیق کوملک بدرکردیاہے جوکہ 2012ء سے امارات میں رہائش پذیر تھے۔ ان کے 2 ساتھیوں نے فرانسیسی خبررساں ادارے کوبتایاہے کہ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب انہوں نے آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کااعلان کیا اور پھر کہا کہ انہیں ملک چھوڑنے سے روکاجارہاہے۔یہ بات ان کے میزبان اماراتی حکام کوناگواری گزری۔