پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے ریکارڈنگ نہ کرسکے

365

پشاور(آئی این پی) پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے درست حالت میں ہونے کے باوجود واقعے کی ریکارڈنگ نہ کرسکے‘ جس کے باعث واقعے کی تحقیقات متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ زرعی ڈائریکٹوریٹ کے وائس پرنسپل کمال خٹک کا کہنا ہے کہ 2 سال قبل یونیورسٹی میں16 کیمرے نصب کیے گئے تھے لیکن ان کے لیے لگائے گئے کمپیوٹر میں ہارڈ ڈسک نہ ہونے کی وجہ سے واقعے کی ریکارڈنگ نہیں ہوسکی۔