سعودی عرب کی حزب اللہ پر ایک بار پھر شدید تنقید

209
روم: سعودی وزیر خارجہ روم 2017 ایم ای ڈی کانفرنس میں شریک ہیں
روم: سعودی وزیر خارجہ روم 2017 ایم ای ڈی کانفرنس میں شریک ہیں

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے ایک بار پھر لبنانی ملیشیا حزب اللہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ روم میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل جبیر نے کہا ہے کہ لبنان کو حزب اللہ کے ہاتھوں یرغمال بنا رکھا ہے۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق عادل جبیر کا کہنا ہے کہ ایران نواز ملیشیا کے اثر سے نکل کر ہی لبنان ترقی کرسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک مسلح گروہ موجود ہے، ملک میں امن ممکن نہیں۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل جبیر نے کہا ہے کہ ایران دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات قائم نہیں۔