چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز

118

عارف جیوا
متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو46قومی دن بہت بہت مبارک ہو‘ اللہ تعالی ریاست کے حکمران اور عوام کو مزاید ترقی اور کامرانی سے نوازے ۔ پاکستانی قوم اس موقع پر اپنے بھائیوں کی خوشیوں میں برابر شریک ہے‘ ریاست کے موجودہ حکمران کی قیادت میں جس تیزی سے یو اے ای نے ترقی کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی‘ تعلیم‘ ذرائع ابلاغ ، معاشی ترقی‘ صنعتی اور تعمیراتی صنعت کے شعبے میں یو اے ای نے ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں‘ بیرون ملک تجارت کا اگرذکر کیاجائے تو پاکستان یو اے ای کا دوسرا پڑا تجارتی پارٹنر ہے‘یو اے کی تعمیراتی صنعت کی ترقی میں میں پاکستانیوں کا بڑاکردار ہے‘ اس میں روز بروز اضافہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رشتے کی عکاس ہے‘ اللہ تعالیٰ ہمارے برادر ملک کو مزید ترقی دے ۔ آمین