عالمی برادری کی پشاور میں دہشت گردی کی شدید مذمت

223

نیویارک/واشنگٹن/اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے پشاور زرعی یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتو نیو گوتیرس نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ذمے داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔ انہوں نے کہ واقعے پر دلی رنج و غم کا اظہارکیا ۔ دوسری جانب پاکستان میں ترکی کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔ پشاور زرعی یونیورسٹی میں میں دہشت گردی کے حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس ہے ۔ ادھرترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے زرعی ڈائریکٹوریٹ پشاور پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔اس موقع پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ہم حملے میں شہید افراد کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں امریکا پاکستانی حکومت اورعوام کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور اتحادیوں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔