سی پیک ایوی ایشن انڈسٹری کو مزید فروغ دیگا‘ائر چیف

258
فیصل آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
فیصل آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان سیمینار سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ ایوی ایشن انڈسٹری ملکی معیشت میں ایک کلیدی کردار ادا کرتی ہے ‘ پاکستا ن میں یہ صنعت تیزی سے بڑھ رہی ہے، اسی تناظر میں سی پیک کا منصوبہ ملک میں ایوی ایشن انڈسٹری کو مزید فروغ دے گا‘پاک فضائیہ کامرہ میں ایوی ایشن سٹی قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر ر ہی ہے جو کہ ملکی سطح پر جدید ترین ٹیکنالوجی تیار کر کے ملکی صنعت کو مزید مضبوط کرے گی اور غیر ملکی ایوی ایشن صنعت کی طلب کو بھی پورا کرے گی۔ وہ جمعرات کو پاک
فضائیہ اور رائل ائرو ناٹیکل سوسائٹی کے زیرِ اہتمام نور خان آڈیٹوریم ائر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ’’ ایوی ایشن انڈسٹری : مستقبل کے تناظر اور ٹیکنالوجی کے استعمال ‘‘کے موضوع پر سیمینا ر سے خطاب کر رہے تھے ۔ چیف ایگزیکٹو رائل ائروناٹیکل سوسائٹی سائمن لکس مورنے بحیثیت کلیدی مقررشرکت کی ۔ سیمینار میں مختلف ملکی اور غیر ملکی مقررین نے ایوی ایشن انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔ سیمینا ر میں پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران، ایوی ایشن انڈسٹری کے منتخب ارکان اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے شرکت کی۔