ڈولفن فورس کے 1315جوانوں پر مشتمل دستے کی پاسنگ آؤٹ

200
صوبائی وزیرکھیل وامور نوجوانان جہانگیر خانزادہ پولیس کالج چوہنگ میں ڈولفن فورس کے دوسرے دستہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کررہے ہیں
صوبائی وزیرکھیل وامور نوجوانان جہانگیر خانزادہ پولیس کالج چوہنگ میں ڈولفن فورس کے دوسرے دستہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کررہے ہیں

لاہور (کرائم رپورٹر) حکومت پنجاب امن عامہ اور لا اینڈ آرڈر کی بہتر صورتحال کے لیے پولیس کی استعداد کار میں اضافے اور جدید آلات کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے۔ ڈولفن فورس کی تشکیل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ڈولفن فورس اپنی بہترین کار کردگی سے نہ صرف اسٹریٹ کرائم سے پاک پنجاب کے مشن کوآگے بڑھا رہی ہے بلکہ پولیس کا امیج بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انتہائی کم مدت میں تیسری پاسنگ آؤٹ پریڈ فورس کی کامیابی کی واضح دلیل ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان جہانگیر خانزادہ نے پولیس کالج چوہنگ میں ڈولفن فورس کے دوسرے دستہ کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ملکی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے عوام اور اندرونی و بیرونی سرمایہ کاروں کو جان و مال کے تحفظ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت پنجاب سی پیک سمیت صوبے میں دیگرترقیاتی منصوبوں پر کام کرنیوالوں کی حفاظت کے لیے خصوصی فورس تشکیل دے رہی ہے۔ ملک میں سرمایہ کاری کا فروغ غربت اور بیروزگاری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے نوجوانواں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام میں ڈولفن فورس کی کامیابیاں محکمہ پولیس کی کارکردگی میں بہتری کا سبب بنی اسی لیے اس کا دائرہ کار فیصل آباد، راولپنڈی ، ملتان اور بہاولپور سمیت پنجاب کے دیگر 5اضلاع میں پھیلایاگیا۔
جہاں انکی موثرپیٹرولنگ اور بروقت کارروائیوں کی بدولت اسٹریٹ کرائمز کا گراف نیچے آرہا ہے۔