جرمن وزیر خارجہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات‘ اہم امور پر گفتگو

192
واشنگٹن: امریکی اور جرمن وزرائے خارجہ ریکس ٹلرسن اور زیگمار گبریئل ہاتھ ملا رہے ہیں
واشنگٹن: امریکی اور جرمن وزرائے خارجہ ریکس ٹلرسن اور زیگمار گبریئل ہاتھ ملا رہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن وزیر خارجہ زیگمار گبرئیل نے امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔ جمعرات کے روز ملاقات کے بعد زیگمار گبرئیل کا کہنا تھا کہ ریکس ٹلرسن سے ملاقات میں شمالی کوریا پر دباؤ اور یوکرائن میں جنگ بندی سمیت کئی امور پر گفتگو ہوئی۔ اس سے قبل امریکا روانگی کے وقت انہوں نے بیان دیا تھا کہ ایرانی جوہری ڈیل کے ناکام ہونے سے دنیا کو انتہائی مایوس کن پیغام پہنچے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی صورت میں دنیا بھر میں اور خاص طور پر خطے میں اسلحہ کی دوڑ شروع ہو جائے گی۔