آزادی کپ ڈسٹرکٹ کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

148

رپورٹ: حنیف حسین
صدرگوادر کرکٹ ایسوسی ایشن
ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گوادر کے زیراہتمام ایف ٹی بی اے کنسلٹنٹ گروپ اور العیل کرکٹ ٹیم عمان کی تعاون سے 20اگست 2017کو شروع ہونے والا آزادی کپ ڈسٹرکٹ کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ 2017 کا فائنل کل کھیلا جائے گا ۔4 ماہ سے زیادہ کھیلا جانے والا ڈسٹرکٹ کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ گوادر کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ قرار۔ 100سے زائد میچز کھیلے گئے اور تمام میچز صرف گوادر میں نہیں بلکہ گوادر سمیت پسنی ،اورماڑہ اور جیونی میں بھی کرائے گئے۔ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح 20 اگست 2017 کو سینیٹرمحمد اسحاق کرکٹ گراؤنڈ میں نیشنل پارٹی کے رہنماء اور گوادر کے معرروف سماجی شخصیت میراشرف حسین نے کیا۔افتتاحی تقریب میں نیشنل پارٹی مرکزی فنانس سیکریٹری اور ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے چئیرمین حاجی فدا حسین دشتی،فیض نگوری،حفیظ جعفر،اسماعیل شیخ،عطاللہ بلوچ ،ایکسئین جی ڈی اے حاجی سید محمد،سابق کرکٹر حاجی غلام محمد،بی ایس او پجار کے رہنماء مولابخش بلوچ،ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر حنیف حسین ،جنرل سکریٹری شبیرماجد،جوائنٹ سیکریٹری سعید شکیل،ٹورنامنٹ سیکریٹری کریم نواز،پریس سیکریٹری جاوید سلمان سمیت سابقہ و موجودہ کرکٹروں اور شائقین کرکٹر کے بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ماڑہ،پسنی اور جیونی کے مقام پر کھیلے گئے افتتاحی میچز کی بھی تقاریب منعقد کی گئیں ۔جیونی میں ٹورنامنٹ کا افتتاح10ستمبر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوادر انیس طارق گورگیج نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوادر منیرنودزئی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جیونی عبدالرحیم بلوچ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرگوادرعبدالوھاب مجید،تحصیلدار جیونی نوراحمد ، یونیسیف کے کوآرڈینیٹر فیض الرحمان ،اڈوائزری کمیٹی جیونی کے چئیرمین امام دلوش،کپٹن شبیر ماجد ،اعظم بلوچ،ستار سنجر ،معروف کرکٹر بشیر بیون،کپٹن رسول بخش،محبوب شہزادہ سمیت شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد گراؤنڈ موجود تھی۔

06

پسنی میں ڈسٹرکٹ کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کا افتتاح 20ستمبر2017میونسپل کمیٹی پسنی کے چئیرمین عبدالحکیم بلوچ نے کیا۔ وائس چئیرمین پسنی کے بی سعید،ڈاکٹر واحد بخش،اکرم صاحب خان سمیت پسنی کے سابق و موجودہ کرکٹروں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اسی طرح اورماڑہ میں بھی ڈسٹرکٹ کرکٹ لیگ کا افتتاح یکم اکتوبر کو چئیرمین بلدیہ قاضی عامر اقبال نے کیا۔جس میں اورماڑہ کے سابق کرکٹرز ڈاکٹر عبدا لمجید،حاجی محسن مجید اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گوادر کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔افتتاحی تقریب کے مہمانِ خاص میراشرف حسین،حاجی فدا حسین دشتی،چئیرمین میونسپل کمیٹی پسنی عبدالحکیم بلوچ،چئیرمین میونسپل کمیٹی اورماڑہ قاضی عامراقبال،اے ڈی سی گوادر انیس طارق گورگیج نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس معاشرے کے لیئے بہت ضروری ہے کیونکہ موجودہ دور میں منشیات انتہائی عام ہوچکی ہے اور نوجوان بڑی تیزی سے منشیات کی لعنت میں مبتلاء ہورہے ہیں جس سے ہمارا معاشرتی اقتدار ذبوں حالی کا شکار ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔منشیات اور بے راہ روی کے تدارک کے لیئے ضروری ہے کہ کہ اسپوٹس اورتعلیم کو عام کیا جائے اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گوادر کے عہدیداروں کا یہ اقدام جہاد سے کم نہیں ۔انہوں نے ڈی سی سے کے عہدیداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کابینہ کرکٹ کی ترقی و ترویج کے لئے بھرپور کام کررہی ہے جس کے لئے وہ تعریف کی مستحق ہے ۔موجودہ کابینہنے گوادر کرکٹ کو ملکی سطح پر اجاگر کیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع گوادر کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگراس ٹیلنٹ کو نکال کر آگے لانے کی ضرورت تھی جو موجودہ کابینہ نے پوری کی ۔

09

ڈی سی اے کے صدر حنیف حسین،سیکریٹری شبیرماجد،ٹورنامنٹ سیکریٹری کریم نواز نے تمام مہمان کا شکریہ بھی ادا کیا،۔آزادی کپ ڈسٹرکٹ کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ 2017جس میں گوادر کے چاروں تحصیلوں کے الگ الگ لیگ میچز منعقد کیئے گئے اور ہرتحصیل کے اپنے اپنے کوائلفائنگ راؤنڈ منعقد کیئے گئے جسکے مطابق تحصیل گوادر سے ینگ اسپورٹس کرکٹ کلب، ینگ دشت کرکٹ کلب،سلطانہ کرکٹ کلب اور تحصیل پسنی سے نیو اسٹار کرکٹ کلب،ڈائمنڈ کرکٹ کلب جبکہ تحصیل اورماڑہ سے نیشنل یوتھ کرکٹ کلب،انتظار کرکٹ کلب اورتحصیل جیونی سے فدائی کرکٹ کلب نے سپرلیگ راؤنڈ کے لیے کوائلفائی کیا ۔سپر لیگ راؤنڈ کے2 پول بزریعہ قرعہ اندازی بنائے گئے ۔ پول اے میں ینگ اسپورٹس کرکٹ کلب گوادر ،نیو اسٹار کرکٹ کلب پسنی ،فدائی کرکٹ کلب جیونی،اور انتظار کرکٹ کلب اورماڑہ نے اور پول بی میں نیشنل یوتھ کرکٹ کلب اورماڑہ،ڈائمنڈ کرکٹ کلب پسنی ،سلطانہ کرکٹ کلب گوادر اور ینگ دشت کرکٹ کلب نے جگہ بنا لی۔
آزادی کپ ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ گوادر کے تمام میچز انتہائی شاندار رہے اور تمام کھلاڈیوں نے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔جس میں ضلع گوادر کے چاروں تحصیلوں سے انتہائی نوجوان کرکٹر سامنے آئے جنہوں نے اپنی بہترین کھیل کی بدولت شائقین کو حیران کردیا جسکی واحد مثال ماجد حاجی کے 159رنز،عدنان اسحاق اور ماجد بشام کی2,2 سنچریاں ہیں ۔انتظار کرکٹ کلب اورماڑہ کے وائس کپٹن عادل شاہ نے کہا کہ گزشتہ کافی مدت سے ہم اورماڑہ میں کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن ہمیں اسطرح کے ٹورنامنٹ میں کبھی بھی شرکت کا موقع نہیں ملا ہم موجودہ کابینہ کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں اپنے ٹیلنٹ دکھانے کی لیئے ڈسٹرکٹ لیگ جیسا ایک زبردست پلیٹ فارم فراہم کیا جس سے ہمیں بڑی خوشی ہوئی ہے اور ہمارے کلب کے تمام کھلاڑی بے حد خوش ہیں۔ڈائمنڈ کرکٹ کلب پسنی کے 17سالہ نوجوان کرکٹر روہن نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ اس طرح کے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ کا حصہ بنیں گے اور گوادر میں آکر کرکٹ کھیلیں گے اس ٹورنامنٹ میں کمبائنڈ ٹیمیں بنتیں تو شاید ہم کبھی بھی اس کا حصہ نہیں ہوتے اور نہ ہی ہم اپنے جوہر شائقین کو دکھا پاتے انہوں نے کہا کہ کلبوں کو بلا کر ٹورنامنٹ کا حصہ بنانے پر ڈی سی اے گوادر کے شکرگزار ہیں انہوں نے کہا کہ کبھی بھی ہم نے ٹور میچ نہیں کیئے گوادر کے ٹور میں خوب انجوائے کیا اور آئندہ مرتبہ اورماڑہ کا بھی دورہ کریں گے ۔ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گوادر کے صدر حنیف حسین،سیکریٹری شبیرماجد،ٹورنامنٹ کریم نواز نے کہا کہ کلب کرکٹ کو فروغ دینا ڈی سی کے ایجنڈوں میں شامل ہے ضلع گوادر میں صلاحیت بہت موجود ہے لیکن اسے نکالنے کے لیئے ضروری ہے کہ کلب کرکٹ کو اہمیت دی جائے انہوں نے کہا کہ ڈی سی اے گوادر کا پی سی بی سے پلیئنگرائٹس حاصل کرنا یک خواب ہے جو ہر حال میں پورا ہوگا اور ضلع گوادر کو پلئینگرایئٹس ضرور ملیں گے ۔ ہم نے پاکستان کرکٹ بورڈ پلیئنگ رائٹس کے حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور بہت جلد گوادر پی سی بی سے پلیئنگ رائٹس حاصل کرے گا۔ ہر ممکن کوشش کررہے ہیں کہ ضلع گوادر کو جلد از جلدپلیئنگ رایٹس مل جائیں ۔

07

ہم کوئٹہ ریجن اور پاکستان کرکٹ بورڈ گورننگ باڑی کے ممبر مراد اسماعیل اور پی سی بی سیکورٹنی کمیٹی کے ممبر عبدالرحیم بلوچ ،بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کے منیجر منصور خان ، ڈپٹی کمشنر گوادر محمد نعیم بازئی ،پی سی بی کے سابق چئیرمین خالد محمود ،سنیٹرتاج حیدر،سنیٹر کبیرمحمد شیہی اور دیگر تمام دوستوں کا تہہ دل سے شکرگزار ہیں جو پلئینگ رائٹس کے حوالے سے ہماری بھرپور مدد کررہے ہیں وہ دن دور نہیں جب گوادر کے نوجوان بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بن کر ملک و قو م کا نام روشن کرینگے۔ڈسٹرکٹ کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں اب تک11سنچریاں اسکور ہوچکی ہیں جس میں ینگ اسپورٹس کرکٹ کلب کے عدنان اسحق،اور ماجد بشام نے 2,2سنچریاں،سلطانہ کرکٹ کلب گوادر کے کھلاڑیوں بشیر بیون، جاوید الہیٰ، نے ایک ،ایک سنچری ظہور شاہ کے شکیل رحیم ،ساؤتھ اسٹار کے شریف وقار ،نیو اسٹار گوادر کے واحد صالح ،ینگ دشت کے فہدعبداللہ،الفتحٰ کے ماجد حاجی نے ایک ایک سنچری اسکور کی ہے ۔ٹورنامنٹ کا واحد ہیٹرک الفتحٰ کے حبیب عثمان نے کی ہے ۔

08

ٹورنامنٹ کی انفرادی اننگز میں 7,7وکٹ فدائی کلب کے عابدنظر اور سن آف بلوچ کلب کے شبیر مجید نے لی ہیں اس ٹورنامنٹ میں 100سے زائد نصف سنچریاں اسکور ہوئی ہیں ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے نیشنل یوتھ کلب نے کوالفائی کیا ہے ۔ ٹورنامنٹ کا فا ئنل2دسمبربروز ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ دیکھتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ گوادر کا چیمپئین کا تاج کس کے سر پر سجے گا۔ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے بلوچستان اور سندھ کے مختلف شہروں سے معززین،کرکٹرزاور علاقے کے عمائدین و صحافی شریک ہونگے ۔