پولیس کاسرچ آپریشن،10ملزمان سمیت 50افراددھرلیے گئے

156

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے سعید آباد بلدیہ ٹاؤن ،پیرآباد اوردیگرعلاقوں میں سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی کے دوران50افراد کو حراست میں لے لیا، جن میں سے 10 ملزمان کو گرفتار کے باقی افراد کو تصدیق کے بعد رہا کر دیا گیا ۔گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے۔سائٹ اے پولیس نے ولیکا چورنگی کے قریب گٹکا بنانے والی فیکٹری پر چھاپا مارکر12 مشینیں اورگٹکے کاسامان قبضے میں لے لیاہے۔