نوجوان کو اپنے ضلع میں ہی اسپورٹس کی سہولتیں ملیں گی ،محمد عامر جان

264
لاہور: چیئرمین اسٹیئرنگ کمیٹی اسپورٹس اور سیکرٹری پنجاب عامر جان شاہ کوٹ اسپورٹس کمپلیکس کا معائنہ کررہے ہیں
لاہور: چیئرمین اسٹیئرنگ کمیٹی اسپورٹس اور سیکرٹری پنجاب عامر جان شاہ کوٹ اسپورٹس کمپلیکس کا معائنہ کررہے ہیں

لاہور (جسارت نیوز)چیئرمین ا سٹیئرنگ کمیٹی اسپورٹس پنجاب حنیف عباسی اور سیکرٹری ا سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے گزشتہ روز شیخوپورہ ، ننکانہ صاحب اور شاہکوٹ میں اسپورٹس کے زیرتعمیر منصوبوں کا معائنہ کیا،اس موقع پر حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں ا سپورٹس کے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں جس سے نوجوانوں کو اپنے ضلع میں ہی اسپورٹس کی جدید سہولتیں میسر ہوں گی اور وہ اپنے کھیل کو مزید بہتر کرسکیں گے، سیکرٹری ا سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہاوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کے مطابق کھلاڑیوں کو جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے دن رات کام ہورہا ہے، نوجوانوں کی رہنمائی کرکے ان کو چیمپئن بنائیں گے، اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے زاہد اختر زماں، چیف انجینئر ایل ڈی اے ،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ارقم طارق،ڈویژنل ا سپورٹس آفیسر ندیم قیصر، ضلعی اسپورٹس آفیسر شیخوپورہ لیاقت وٹو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ملک ناصر، اسٹاف آفیسر رؤف باجوہ بھی ساتھ تھے، چیئرمین ا سٹیئرنگ کمیٹی اسپورٹس پنجاب حنیف عباسی اور سیکرٹری ا سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے گزشتہ روز ننکانہ صاحب میں زیرتعمیر اسپورٹس کمپلیکس میں فٹ بال اور ہاکی ا سٹیڈیم کا معائنہ کیا، بعد ازاں دونوں حکام نے شیخوپورہ اسپورٹس کمپلیکس اور شاہکوٹ اسپورٹس کمپلیکس کا بھی معائنہ کیا اور لان ٹینس کورٹ، باسکٹ بال کورٹ، فٹ بال اور ہاکی ا سٹیڈیمز کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، انہوں نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ منصوبوں کو مقررہ مدت میں ہی مکمل کیا جائے، اس میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں، منصوبوں میں رکاوٹیں پیدا کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ، صوبہ بھر میں 70سے زائد فلڈلائٹس ا سپورٹس گراؤنڈز اور کمپلیکس تعمیر کررہے ہیں، 25سے زائد ہاکی ا سٹیڈیمز میں ٹرف بچھا رہے ہیں، اسپورٹس کے درجنوں منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ چکے ہیں، جن کو جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے گا جس سے اسپورٹس کا کلچر بحال کرنے میں مدد ملے گی ، صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے نوجوانوں کا مثبت سرگرمیوں میں شرکت کرنا انتہائی ضروری ہے، اس مقصد کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اسپورٹس کو اولیت دیتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ تمام اضلاع میں اسپورٹس کی عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں تاکہ کھلاڑی اپنے کھیل کو بہتر بنا سکیں اور اپنے آپ کو عالمی مقابلوں کیلئے بھی تیار کرسکیں گے، ہمارے لئے پنجاب کے تمام شہری برابر ہیں اسی لئے ان کو وہی سہولتیں دے رہے ہیں جو لاہور، راولپنڈی، ملتان اور دیگر بڑے شہروں کے کھلاڑیوں کو میسر ہیں۔سیکرٹری ا سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کے مطابق کھلاڑیوں کو جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، اسپورٹس منصوبوں کی تکمیل سے کھلاڑی جدید سہولتوں سے استعفادہ حاصل کرسکیں گے، اضلاع میں کوچز بھی تعینات کردیئے ہیں اور انہوں نے ٹیلنٹ تلاش کرنے کا کام بھی شروع کردیا ہے جس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں ہم نوجوانوں کو مشورہ دیں گے کہ وہ ا سپورٹس کی طرف آئیں اور اپنا مستقبل بہتر بنائیں۔