اقتصادی رابطہ کمیٹی ‘ ایل پی جی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کی منظوری

293
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہورہا ہے
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہورہا ہے

اسلام آباد(آئی این پی+اے پی پی )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی کی پاسکو کو 5لاکھ ٹن اضافی گندم مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے ،1.5ٹن اضافی چینی برآمد کرنے اور ایل پی جی کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کی منظوری دی گئی ۔منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ای سی سی کی پاسکو کو 5لاکھ ٹن اضافی گندم مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت دے دی گئی ۔اجلاس میں ایل پی جی کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ ،مٹی کے تیل میں فیول مار کر کے اضافے ،1.5ٹن اضافی چینی برآمد کرنے اور پیک منصوبوں کیلئے ایس اے آئی اے معاہدے میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس میں چینی برآمد کرنے کی منظوری مشترکہ مفادات کونسل کی سفارش پر دی گئی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بجلی کے ترسیلی نظام سے متعلق امورکی بہتری کے لیے محکموں کے مابین مضبوط رابطوں کے قیام کی ہدایت کردی۔