سابق وزیراعظم نوازشریف سے قطری شہزادے حماد بن جاسم کی ملاقات

305

سابق وزیر اعظم اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے قطری شہزادہ حماد بن جاسم نےملاقات کی جس میں جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قطری شہزادہ حماد بن جاسم کی قیادت میں قطر کا 13 رکنی وفد خصوصی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچاجہاں سے انہیں سرکاری پروٹوکول میں جاتی امرا لے جایا گیا۔

جاتی امراء میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور قطری شہزادے حماد بن جاسم کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور کاروباری معاملات پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر حمزہ شہباز، مریم نواز ، پرویز رشید، مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما اور سابق چئیرمین نیب سیف الرحمن بھی شریک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ قطری وفد کے جمعے کو پاکستان آنے کی اطلاع تھی لیکن وہ دو روز پہلے ہی پہنچ گیا۔ قطری سے آنے والے 12 رکنی وفد میں چند کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔