رومانیا: حکومت مخالف مظاہروں سے نظام میں اصلاحات کا مطالبہ

187
بخارسٹ: رومانیا میں حکومتی احاطے کے باہر لاکھوں شہری احتجاج کر رہے ہیں
بخارسٹ: رومانیا میں حکومتی احاطے کے باہر لاکھوں شہری احتجاج کر رہے ہیں

بخارسٹ (انٹرنیشنل ڈیسک) رومانیہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب رومانیا کے دارالحکومت بخارسٹ کے علاوہ دیگر بڑے شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے۔ یہ مظاہرین حکومت کی طرف سے نظام قانون میں مجوزہ اصلاحات کی مخالفت کررہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح اعلیٰ سطح پر بدعنوانی کے راستے کھل جائیں گے۔ حکومت ٹیکس نظام میں بھی تبدیلیاں کرنا چاہتی ہے تاہم عوام اس سے بھی ناخوش ہیں۔ مظاہرین کے مطابق ٹیکس اصلاحات سے تنخواہوں میں کمی ہو جائے گی۔