امریکی وزیردفاع جیمز میٹس 3 دسمبر کو پاکستان آئیں گے

163

اسلام آباد (صباح نیوز) امریکی وزیردفاع جیمز میٹس 3 دسمبرکو پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے اور وزیراعظم ، آرمی چیف ، وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے ملاقات کرکے کثیر الجہتی امور پر گفتگو کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معمول کی طرح اس بار بھی امریکا کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے دباؤڈالا جاسکتا ہے۔