سائبیریا میں درجہ حرارت منفی 50 سینٹی تک جا پہنچنا

261

روس کے علاقے سائبیریا میں درجہ حرارت منفی 50 سینٹی تک جا پہنچنا ، ایسے میں طلبہ اب بھی ٹھٹھرتے ٹھٹھرتے اسکول جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شمال مشرقی سربیا میں اومیاکون نامی علاقہ اس وقت منجمد ہو چکا ہے، لیکن پھر بھی ابھی اتنی سردی نہیں ہوئی کہ بچوں کو کمرہ جماعت سے دور کر سکے۔انتظامیہ کے اہلکار نے بتایا کہ جب درج حرارت منفی 52 ہوا تھا تو جماعت اول سے پنجم تک کے طلبہ کو چھٹی دے دی گئی تھی لیکن چونکہ درج حرارت منفی 50 ہے تو تمام بچے اسکول آئے ہیں۔

اومیاکون سے محض 30 کلومیٹر دور جنوب  میں  واقع شہر یکوتسک میں منفی 50 ڈگری کو سکول جانے والے طلبہ کے لیے انتہائی سرد موسم قرار دیا جاتا ہے۔ اگر وہاں بھی درج حرارت منفی 45 تک آجائے تو اگلے دن سے چھٹی ختم ہو جاتی ہے۔

اومیاکون کو سردی کا قطب بھی کہا جاتا ہے۔ یہ کر ارض کے سرد ترین مقامات میں سے ایک ہے۔یہاں پر اب تک کا سرد ترین درج حرارت 1973 میں ریکارڈ کیا گیا جب یہ منفی 65 تک جا پہنچا تھا۔برطانیہ میں بچوں کو اسکول نہ بھیجنے کے لیے سردی کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔ یہاں بھی حکومتی رہنما اصولوں کے مطابق اگر کام کی جگہوں اور کمروں میں درج حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہو جائے تو سکول بند کیے جا سکتے ہیں۔