آل کراچی شوٹنگ بال چمپئن شپ کورنگی شوٹنگ بال کی شاندار فتح 

156
آل کراچی شوٹنگ بال چیمپئن شپ میں شریک ٹیموں کا مہمان خصوصی محمد اجمل کے ساتھ گروپ فوٹو
آل کراچی شوٹنگ بال چیمپئن شپ میں شریک ٹیموں کا مہمان خصوصی محمد اجمل کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی ایس اے اسپورٹس فیسٹیول میں آل کراچی شوٹنگ بال چمپئن شپ میں کھیلے گئے ایک اہم میچ میں ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ٹیم نے ڈسٹرکٹ ایسٹ شوٹنگ بال ٹیم کو 2-1سے شکست دیدی ،اسکور16-05،16-08اور 16-14رہا ۔کھیل کی خاص بات وسیم عباس ،محمد شمیم ،رضوان ،نذیر بھٹی ،اللہ ڈنو اور کاشف کا شاندار کھیل تھا جس پر کورٹ پر موجود شائقین شوٹنگ بال نے بھر پور داد دی ۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر شہزاد احمد ،شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد اجمل ،سنیئر پلیئر شوٹنگ بال قمر السلام پیارے اور دیگر موجود تھے ۔