پختونخوا حکومت کی 90 کیسز فوجی عدالتوں کو بھجوانے کی تیاری

297

پشاور (آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے سنگین دہشت گردی کے 90 نئے کیسز فوجی عدالتوں کو بھجوانے کے لیے سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے 90 میں سے 85 کیسز کی منظوری وفاقی حکومت کی جانب سے دیدی گئی ہے۔ دہشت گردی کے سنگین ترین مقدمات کی منظوری صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی تھی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے فوجی عدالتوں میں دہشت گردی کے اہم کیس بھجوانے کے لیے ڈی آئی جی سطح کے پولیس کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ مقدمات صوبائی حکومت کی جانب سے بھجوائے جا چکے ہیں ۔ جبکہ مزید مقدمات بھجوانے کے لیے کیسز کی چھان بین کی جا رہی ہیں ۔