پنجاب حکومت کا تعلیمی ادارے 2 روز تک بند رکھنے کا اعلان

628

پنجاب حکومت نے کشیدہ صورتحال کے باعث صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 2 روزتک بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تحریک لبیک کے دھرنے کیخلاف آپریشن پر ملک میں صورتحال ابتر ہونے پر پنجاب حکومت نے صوبے کے تعلیمی اداے 2 روز تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دھرنے کیخلاف آپریشن کے باعث مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،راستوں کی بندش کے باعث طلبا اور ان کے والدین کو مشکلات کا سامنا ہوگا جس پر حکومت نے پیرا ور منگل کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔