ملکی صورتحال:آرمی چیف کی وزیر اعظم سے اہم ملاقات آج ہوگی

441

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ متحدہ عرب امارات کا دورہ مختصر کر کے گزشتہ رات وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی آج وزیراعظم شاہد خاقان  عباسی سے ملاقات کا امکان ہے۔ ملاقات میں فیض آباد دھرنے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات ہو گی۔۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے فوج کو حساس عمارتوں کی حفاظت کے لیے بلایا جا رہا ہے تاہم فوج کی تعیناتی تاحال نہیں ہوئی ہوئی ہے۔