تحریک انصاف کا وزیر داخلہ سے استعفے کا مطالبہ

287

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے وزیر داخلہ احسن اقبال سے فوری استعفے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال نے فیض آباد دھرنے کو ابتدا سے ہی مس ہینڈل کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ احسن اقبال نے فیض آباد دھرنے کو ابتدا سے ہی مس ہینڈل کیا۔ وزیرداخلہ کی ناکامی کے باعث حکومت کو دارالحکومت میں فوج طلب کرنا پڑی۔ انہوں نے کہا احسن اقبال معاملے کے حل کی بجائے بطور وزیرداخلہ کھوکھلے دعوے کرتے رہے۔ ضروری ہے کہ وہ فوری طور پر خود کو وزارت سے الگ کریں

۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کی آواز خاموش اور سماجی میڈیا پر پابندی عائدکی گئی۔ حکومت اپنا غیرجمہوری فیصلہ فوری واپس لے۔