ایشز سیریز، کینگروز فتح کے قریب پہنچ گئے ، جیت کیلئے صرف 56 رنز درکار

252

ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں کینگروز فتح کے قریب پہنچ گئے ،آسٹریلوی کر کٹ ٹیم نے 170 رنز ہدف کے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 114 رنز بنالئے ہیں اور پہلا ٹیسٹ جیتنے کیلئے مزید 56 رنز درکار ہیں۔

برسبین کے گابا کر کٹ سٹیڈیم میں جاری ایشز سیریز کے پہلا ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 33 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پراپنی اننگز آگے بڑھائی تو انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں آسٹریلوی بولرز کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کر سکی اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، جوئے روٹ اور معین علی نے محتاط انداز سے بیٹنگ اور اسکور 113 رنز تک پہنچادیا، جو روٹ 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ معین علی 40 رنز بناکر لایون کا شکاربنے۔ ووکس 17 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔

بیرسٹو، براڈ اور جیک بال اسکور میں صرف 10 رنز کے اضافے پر پویلین لوٹے اور مہمان ٹیم دوسری اننگز میں صرف 195 رنز پربناسکی۔یوں پہلی اننگز میں 15 رنز کی برتری کے سبب آسٹریلیا کو جیت کے لئے 170 رنز کا ہدف ملا۔آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک، ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں دوسری اننگزمیں آسٹریلیا کے اوپنرز بین کرافٹ اور ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 114 رنز بناکر ٹیم کو فتح کے انتہائی قریب کردیا، جب چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا کو جیت کے لئے 56 رنز کی ضرورت تھی اور اس کی 10 وکٹیں باقی تھیں۔ وارنر 60 اور بین کرافٹ 51 رنز بناکر ناٹ آوٹ ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم گذشتہ ایشزیز سیریز کی فاتح رہی تھی۔