مشرقی یوکرائن میں روس نواز باغیوں کا حملہ‘ 5فوجی ہلاک

305
کیف: مشرقی یوکرائن کے علاقے لانسک کی سڑکوں پر فوجی تعینات ہیں
کیف: مشرقی یوکرائن کے علاقے لانسک کی سڑکوں پر فوجی تعینات ہیں

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرقی یوکرائن میں فعال روس نواز باغیوں کی کئی کارروائیوں کے نتیجے میں یوکرائن کے 5 فوجی مارے گئے ہیں۔ کیف حکومت نے بتایا ہے کہ تشدد کے یہ واقعات لوہانسک کے خطے میں رونما ہوئے، جہاں یہ باغی ایسی پرتشدد کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔ یوکرانئی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق جمعرات کو لوہانسک کے نواح میں واقع ایک گاؤں میں ان باغیوں کے ساتھ 8 گھنٹوں تک ایک جھڑپ جاری رہی، جس میں ملکی فوج کو نقصان اٹھانا پڑا۔واضح رہے کہ 2014میں شروع ہونے والے یوکرائن کے تنازع کے نتیجے میں اب تک 10 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔