ملک بھر میں فیس بک،ٹوئٹر،یوٹیوب کی سروس بند

584

ملک کے مختلف شہروں میں سوشل میڈیا سائٹس فیس بک،ٹوئٹراور یوٹیوب کی سروسز بند ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے ملک بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب بند ہوگئی جبکہ براڈبینڈ کے ذریعے چلنے والے چینلز بھی بند کردیے گئے ہیں۔صارفین فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کو موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے استعمال کرسکتے ہیں۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے فیض آباد دھرنے کے شرکا کے خلاف آپریشن کے باعث ملک بھر میں صورتحال نہایت کشیدہ ہوگئی ہے، جس کے باعث پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے بھی تمام نیوز چینلز کو آف ائیر کرکے نشریات بند کرنے کا حکم دیا تھا۔