اسلام آباد:پیمرا کا نیوز چینلز کو بند کرنے کا حکم

342

پیمرا کی جانب سے تمام نیوز چینلز کو آف ایئر کرنے کے حکم پر ملک بھر میں چینلز بند کردیے گئے۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام نیوز چیلنجز کو آف ایئر کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد کراچی سمیت مختلف شہروں میں نیوز چینلز کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔ پیمرا نے پہلے میڈیا کو فیض آباد دھرنے کے خلاف ہونے والے آپریشن کو براہ راست دکھانے پر پابندی عائد کی جس کے بعد چینلز کو ہی آف ایئر کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اپنے حکم میں پیمرا نے کہا کہ میڈیا کو ڈ آف کنڈکٹ 2015ء کے تحت آپریشن کی لائیو کوریج بند کی جائے۔میڈیا ہاؤسز اپنے اسٹاف کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔ پیمرا نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ان کو یقینی بنائیں۔ پیمرا نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ان کی حکمت عملی کو لائیو نہیں دکھا سکتے ہیں۔ اس سے سیکیورٹی فورسز کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ میڈیا کو اجازت دی گئی کہ رپورٹنگ کی جا سکتی ہے لیکن سیکیورٹی فورسز کی لائیو پوزیشنز کو نہ دکھایا جائے۔