الخدمت فاؤنڈیشن:بلوچستان میں رفاہی کام بڑھانے کافیصلہ

177
الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان مکران ریجن کا اجلاس اعجاز اللہ خان کی صدارت میں ہو رہا ہے
الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان مکران ریجن کا اجلاس اعجاز اللہ خان کی صدارت میں ہو رہا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان مکران ریجن کے لیے عبدالوہاب کو صدر اورغلام اعظم دشتی کو سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا گیا،دریں اثنا الخدمت فاؤنڈیشن مکرا ن ریجن کا مشاورتی اجلاس منعقد ہو ا،اجلاس کی صدارت الخد مت فاؤنڈیشن پاکستان کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل و نگران ریجن اعجازاللہ خان نے کی،اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ہدایت الرحمن بلوچ ،عبد الوہاب، غلام اعظم دشتی اور سرفراز شیخ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں ریجن میں الخدمت کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا او ر نئے منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔اعجاز اللہ خان نے کہا کہ الخدمت بلوچستان میں رفاہی کاموں کا دائرہ بڑھا نے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے ، انہوں نے صدر عبد الوہاب اور جنرل سیکرٹری غلام اعظم دشتی کو نامزدگی پر مبارکباد دی۔